ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سا ئیکل پنکچر ہوگئی ہے ، ملائم کے لوک سبھا حلقہ میں راہل کا ایس پی پر حملہ

سا ئیکل پنکچر ہوگئی ہے ، ملائم کے لوک سبھا حلقہ میں راہل کا ایس پی پر حملہ

Sun, 11 Sep 2016 18:08:09  SO Admin   S.O. News Service

 

اعظم گڑھ، 11؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج بی ایس پی کے ’ہاتھی‘کو پیسے کھانے والا اور ایس پی کی ’سائیکل‘کو پھنسی اور پنکچر بتاتے ہوئے قسمت بدلنے کے لیے عوام سے ’ہاتھ‘کا ساتھ دینے کی اپیل کی ۔راہل نے اپنی کسان یاترا کے چھٹے روز یہاں منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھی سبھی پیسے کھا گیا، ہاتھی کو آپ نے مار کر بھگا دیا، پھر آپ سائیکل لائے، اب سائیکل پانچ سال سے پھنسی ہوئی ہے، وہ ہل نہیں رہی ہین، اس کا ٹائر پنکچر ہوگیا ہے ۔ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے پارلیمانی حلقہ میں کانگریس نائب صدر نے ایس پی پر اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئے کہاکہ سائیکل راشن کارڈ نہیں بنوا پا رہی ہے اب ہاتھ(کانگریس کا انتخابی نشان )کے بارے میں سوچیں، پھر دیکھئے کہ ہم راشن کے لیے کیا کرتے ہیں، کسانوں کے لیے کیا کرتے ہیں۔وزیر اعلی اکھلیش یادو کی طرف سے ’دوستی‘کی خواہش کا اظہار کئے جانے کے بعد راہل نے سماج وادی پارٹی پر پہلی بار ایسا حملہ بولا ہے۔واضح رہے کہ اکھلیش نے گزشتہ دنوں راہل کو بہت اچھا لڑکابتاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں زیادہ وقت تک اتر پردیش میں رہنا چاہیے،اگر ایسا ہوگا تو ان سے ان کی دوستی ہو جائے گی۔حالانکہ ا کھلیش نے واضح کیا تھا کہ دو اچھے لوگوں کے درمیان دوستی میں سیاست تلاش نہیں کی جانی چاہیے۔راہل اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے عوام کی نبض ٹٹولنے کے لیے ایک ماہ کی کسان یاترا پر نکلے ہوئے ہیں۔صوبے میں کانگریس 27سالوں سے اقتدار سے دور ہے۔راہل اپنے دورے کے دوران خاص طور سے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے عوام کو اس کی وعدہ خلافی کی یاد دلارہے ہیں ۔وہ کسانوں کو لے کر مودی کی پالیسیوں سے لے کر ان کے غیر ملکی دوروں تک پر طنز کر رہے ہیں

Share: